امامت نہ کرنے کا عہد کر کے پھر امامت کرنا
سوال
ایک شخص نے منبر پر وعدہ کیا (خطبہ ہاتھ میں لیکر) کہ اب میں امامت نہیں کروں گا۔ لیکن اب کچھ لوگ پھر اس کو امام مقرر کرنا چاہتے ہیں۔ تو ان کے پیچھے ہماری نماز ہوگی یا نہیں؟ وعدہ کے بعد اس کا امامت کرنا کیسا ہے؟
جواب
جس نے منبر پر خطبہ ہاتھ میں لیکر وعدہ کیا کہ میں امامت نہیں کروں گا اس کو چاہئے کہ اپنا وعدہ پورا کرے امامت نہ کرے لیکن اگر لوگ اس کو امام بنادیں تو اس کی اور سب کی نماز ہو جائے گی۔ بشرطیکہ امامت کی اہلیت اس میں موجود ہو اور منصب امامت کے خلاف کوئی چیز نہ ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔