وقت جماعت سے پہلے امام کی آمد
سوال
ہماری مسجد میں امام دانستہ اذان سن کر وقت مقررہ پر جماعت کے وقت آتا ہے وقت جماعت سے دس پانچ منٹ قبل بھی اور عین وقت پر بھی ایسی صورت میں کچھ لوگ خوش ہیں اور کچھ ناراض ایسے امام کے پیچھے نماز کیسی ہے۔ یہ سوال لکھ کر مفتی صاحب کے پاس بھیجا مفتی صاحب نے جواب دیا کہ نماز ایسے امام کے پیچھے مکروہ ہے۔
جواب
اگر امام ٹھیک وقت پر تیار ہو کر نماز کے لئے مسجد میں پہونچے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں وقت سے پہلے مسجد میں نہ آنے سے نماز مکروہ نہیں ہوتی۔ البتہ اذان سن کر فوری تیاری شروع کر دینا چاہئے تا کہ عین وقت پر مقتدیوں کو انتظار نہ کرنا پڑے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔