جس امام کی بیوی کا تعلق کسی غیر سے ہو اس کی امامت
سوال
ایک حافظ صاحب ایک محلہ کی مسجد میں امامت کرتے تھے، اس محلہ کا ایک لڑکا امام صاحب کے گھر آتا جاتا تھا۔ بتلایا گیا کہ امام صاحب کی بیوی سے اس لڑکے کا ناجائز تعلق ہے اتفاق سے ایک روز وہ لڑکا پکڑا گیا اس حالت میں کہ عورت مکان کے باہر صحن میں تھی اور لڑکا مکان کے اندر دروازہ بند کئے ہوئے تھا۔ اس پر کچھ تنبیہ کر کے چھوڑ دیا گیا، اس کے بعد امام صاحب نے مسجد سے امامت چھوڑ دی اور اپنے گھر رہے اور کوئی بات آج تک نہیں ہوئی۔ امام صاحب بذات خود نیک اور شریف ہیں۔ دوسرے محلہ کے لوگ ان کو امام رکھنا چاہتے ہیں۔
جواب
شخص مذکور کی امامت جب کہ وہ نیک شریف ہیں قطعاً جائز ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔