الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عورتوں کی انفرادی نماز صف کی طرح

سوال

اگر عورتیں جگہ کی قلت کی وجہ سے صف لگا کر کھڑی ہوں اور اپنی اپنی نماز الگ الگ پڑھ رہی ہوں تو اس میں کوئی شرعی قباحت تو نہیں۔ اگر کسی تقریب میں عورتیں زیادہ ہوں اور مغرب کی نماز کا وقت ہو گیا تو کیا ایسا کیا جا سکتا ہے؟

جواب

عورتیں جب اپنی اپنی نماز بلا جماعت پڑھیں اور آگے پیچھے عورتیں صفوں کی طرح پڑھیں تو اس میں کوئی شرعی قباحت نہیں، اس میں یہی ہوگا کہ کسی کا قیام ہے تو کوئی رکوع میں ہے، کوئی سجدہ میں ہے، کوئی قعدہ میں ہے۔ جیسے سنت اور نفلیں متعدد صفوں میں پڑھ سکتے ہیں۔ نماز مغرب کی ہو یا اور کوئی، سب کا یہی حکم ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو