الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تبدیلی اوقات کا اختیار کس کو ہے؟

سوال

(۱) اوقات نماز وجماعت کا تعین کرنے کا مجاز متولی مسجد ہے یا نہیں؟ قدیم روایت کے مطابق امام صاحب ہی وقت کا تعین کرتے آئے ہیں۔ سوال: (۲) اگر متولی مسجد ہی کو تبدیلی اوقات کا اختیار ہے تو وہ کس کس سے مشورہ کرے؟ اہل محلہ سے یا نمازیوں سے یا متولیان مسجد سے جہاں کہ جمعہ ہوتا ہے یا مصلیان جمعہ سے یا امام وخطیب سے؟ بد قسمتی یہ ہے کہ مسلمانوں میں چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھی پارٹی بندی ہوگئی ہے۔

جواب

(۱) امام صاحب ہی کو حق ہے مگر وہ بھی نمازیوں کا خیال رکھیں۔ (۲) جواب (۱) کے بعد اس کے جواب کی حاجت نہیں، اپنی اپنی ذاتی مصالح کے پیش نظر یا محض مخالفت کی خاطر نزاع وخلفشار بہت ہی منحوس چیز ہے اس سے پورا پرہیز لازم ہے، جو طرز مدت سے چلا آ رہا ہے جس پر سب رضا مند رہتے ہیں اس میں اب کیا اشکال ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو