عورتوں کی جماعت تراویح اور وتر میں
سوال
میں نے اپنے بھائی سے قرآن حفظ کیا اور میں تراویح سنانا چاہتی ہوں، اس کی کیا شکل ہو سکتی ہے؟ اور سامع کس کو بناؤں جب کہ کوئی حافظ نہ ملتا ہو، کیا نابالغ لڑکا سامع بن سکتا ہے اور یہ بھی تحریر فرما دیں وتر کیسے پڑھی جائے گی اور اس کی کیا شکل ہوگی؟
جواب
نابالغ کا سامع بننا درست ہے۔ جب کہ اس کو یاد ہو اور لقمہ دے سکے۔ مگر آپ کو امام بن کر جماعت کرانا اور تراویح میں قرآن پاک سنانا نہیں چاہئے۔ تنہا تراویح میں یا نوافل میں جتنا چاہیں پڑھا کریں بغیر نماز کے نابالغ حافظ کو سنا دیا کریں۔ عورتوں کی جماعت مکروہ ہے فرض میں بھی وتر میں تراویح میں بھی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔