الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نمازیوں کے شریک جماعت ہونے کی خاطر تسبیح میں اضافہ کرنا

سوال

نماز میں امام رکوع وسجود کی تسبیحوں کو مقتدیوں کی زیادہ تعداد کی شرکت کی غرض سے سات سات بار پڑھتے ہیں تو اس سے امام ومقتدیوں کی نماز ٹوٹ جائے گی یا نہیں یا کسی اور قسم کا نقص پیدا ہو جائے گا اور کبھی سات بار سے زائد امام بھولے سے تسبیحات پڑھ لے تو کیا فساد لازم آئے گا؟ بینوا توجروا۔

جواب

جو مقتدی امام کے ساتھ نماز میں شریک ہو گئے اگر ان کو گرانی ہو تو رکوع وسجدہ کی تسبیح کی اولی مقدار (تین دفعہ پر) کفایت کی جائے۔ اس مقصد سے کہ زیادہ آدمی شریک ہو جائیں۔ سات دفعہ رکوع اور سجدہ کی تسبیح نہ پڑھے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو