ضعف اور بیماری کی وجہ سے پنکھے سے کچھ دور نماز پڑھنا
سوال
میری عمر تقریباً سینتالیس سال ہے ضعف دماغ کافی بڑھ گیا۔ چند سال پیشتر مالیخولیا ہو گیا تھا۔ اکثر سردی وزکام کی شکایت رہتی ہے۔ اس حالت میں مسجد میں جماعت کے وقت بجلی کے پنکھے کے نیچے کھڑے ہونے سے زکام وغیرہ کی اور بھی شکایت ہو جاتی ہے جس کے باعث ضعف دماغ میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے اور سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیونکہ ہمارے محلے کے أطراف میں مساجد کے اندر کافی بجلی کے پنکھے لگے ہوئے ہیں۔ بعض مسجدوں میں تو ہلکی ہلکی سردی کے دنوں میں بھی پنکھے چلتے رہتے ہیں۔
جواب
آپ کی وجہ سے پنکھے بند نہیں کئے جاسکتے کیوں کہ سب نمازیوں کو تکلیف ہوگی اور پنکھے سے آپ کو تکلیف ہوتی ہے۔ لہذا آپ معذور ہیں۔ اپنے مکان پر ایک دو آدمی کو لے کر بھی جماعت کر سکتے ہیں۔ ایک دو آدمی آپ کے ساتھ ہوں تو پنکھے سے دور بھی گنجائش ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔