الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جماعت کے لئے نمازیوں کا انتظار

سوال

(۱) کسی مسجد میں اگر کوئی مصلی ہی نہیں آیا فجر یا مغرب کی نماز میں اور توقع ہے کہ تھوڑی دیر میں کوئی آئے، ایسی صورت میں امام صاحب اخیر وقت تک مصلیوں کا انتظارکر سکتے ہیں یا نہیں؟ (۲) اگر انتظار کئے بغیر امام صاحب نے مقررہ وقت پر اکیلے نماز پڑھ لی تو امام صاحب کو جماعت کی نماز کا ثواب ملے گا یا نہیں؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ وقت مقررہ پر امام صاحب کو پڑھ لینا چاہئے کوئی آئے یا نہ آئے۔ فرشتے اور جنات امام صاحب کی اقتداء کرتے ہیں کیا یہ صحيح ہے؟

جواب

(۱) وقت مکروہ آنے سے پہلے تک انتظار کرے جہاں آس پاس مسلمان موجود ہوں وہاں سب کو مل کر اس کا انتظام کرنا چاہئے کہ سب لوگ نماز کے لئے آیا کریں۔ اس مقصد کے لئے گشت بھی کیا جائے، اجتماع بھی کیا جائے، فضائل نماز وغیرہ پڑھنے اور سنانے کا بھی انتظام کیا جائے۔ جگہ جگہ تبلیغی جماعتیں کام کر رہی ہیں، اپنے محلہ میں بلا کر تشکیل کر لی جائے اور ان کے ساتھ دوسرے محلوں میں بھی جا کر کام کریں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو