الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جذام والے کا جماعت کے لئے مسجد میں آنا

سوال

ایک شخص جو جذام وبرص کی بیماری میں مبتلا ہے اس کو نماز با جماعت میں کس جگہ کھڑا ہونا چاہئے،شرعاً کیا حکم ہے؟

جواب

اگر بدن سے رطوبات بہتی ہیں جس سے مسجد بھی گندی ہوتی ہو اور نمازیوں کے کپڑے بھی خراب ہوں، یا اس کے بدن سے بدبو آتی ہو جس کی وجہ سے نمازیوں کو اذیت ہوتی ہو جیسا کہ برص یا جذام والے مریض کو بعض دفعہ ہوتا ہے تو ایسے شخص کو مسجد میں آنے کی اجازت نہیں۔ اس سے جماعت ساقط ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو