تکبیر اولیٰ کا ثواب کب تک ہے
سوال
تکبیر تحریمہ میں شامل ہونے کی حد کیا ہے، پہلی رکعت کے رکوع سے پہلے پہلے اگر شامل ہو جائے تو تکبیر تحریمہ کی فضیلت ملے گی یا نہیں؟
جواب
(مذکورہ مسئلہ در مختار میں ہے) تکبیر اولیٰ میں شامل ہونے کی حد میں اختلاف ہے، مگر صحیح قول یہی ہے کہ جس نے پہلی رکعت پالی اس کو تکبیر اولیٰ کی بھی فضیلت حاصل ہوگئی، ”اما فضيلة تكبيرة الافتتاح فتكلموا فى وقت ادراكها والصحيح من ادرك الركعة الأولى فقد ادرك فضيلة تكبيرة الافتتاح كذا في الحصر في باب ابي يوسف عالمگیری، مطبوعہ کانپور، ج ۱ ص ۳۵؎۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔