الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تکبیر تحریمہ کے وقت کان کی لو کو چھونا

سوال

ایک صاحب نے مجھ سے اعتراض کیا کہ کان کی لو مس کر کے نیت نہیں باندھئے نماز نہیں ہوتی دریافت طلب امر یہ ہے کہ نیت باندھنے میں ہاتھ کی ہتھیلی کا کان تک یا کان کی لو تک اٹھانا فرض ہے؟ یا سنت؟ یا واجب کیا ہے؟ اگر کسی نے سینے تک ہاتھ اٹھا کر اللہ اکبر کہہ کر نیت باندھ لی تو نماز ہو گئی یا نہیں یا مکروہ ہوئی؟

جواب

تکبیر افتتاح کے وقت کانوں کی لو کو مس کرنا نہ فرض ہے نہ واجب نہ حرام ہے، مس کرنے سے اور نہ مس کرنے سے نماز فاسد نہیں ہوگی، اس سے معلوم ہو گیا کہ مس کی کیا حیثیت ہے؟ کرے تب بھی مضائقہ نہیں، نہ کرے تب بھی حرج نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو