مرد و عورت کی نماز میں فرق
سوال
ہمارے یہاں مردوں اور عورتوں کے نماز پڑھنے کا طریقہ مختلف ہے، ایسا کیوں ہے کیا کسی حدیث سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ عورتوں کو اور طریقہ سے نماز ادا کرنی چاہئے یہ طریقہ ہے میرا مطلب سجدہ میں جانے کا طریقہ پاؤں خاص طرح سے رکھنے کا طریقہ ہے جب کہ حدیث شریف میں یہ بھی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ مسجد میں یوں نہ بیٹھو جس طرح کتا بیٹھتا ہے بہر حال کچھ اس طرح کے الفاظ ہیں مگر عورتوں کو جس طرح جانا سکھایا جاتا ہے، اس سے کچھ وہی صورت پیدا ہوتی ہے، عورتوں کو اس طرح سجدہ وغیرہ پردہ داری کے خیال سے علماء نے سکھایا ہے تو کیا حدیث اور…
جواب
عورتوں کے لئے اس طرح سجدہ کرنے کا حکم خود حدیث شریف میں ہے علماء نے حدیث کی مخالفت کر کے یا حدیث سے بے نیاز ہو کر کے کسی مصلحت کی بناء پر یہ حکم اپنی طرف سے نہیں دیا ہے،” والمرأة تنخفض وتلزق بطنها بفخذيها لما روى عن يزيد بن ابی حبیب ان رسول الله صلى الله عليه وسلم مر على امراتين تصليان فقال اذا سجدتما فضما بعض اللحم الى بعض فان المرأة ليست فى ذلک کالرجل اھ زیلعی ج ۱ / ص ۱۸۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔