قومہ اور جلسے میں تاخیر
سوال
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم قومہ اور جلسہ میں اتنی دیر ٹھہرتے تھے کہ گمان ہوتا تھا کہ آپ بھول گئے کیا آج کل امام بھی سنت کی پیروی میں ایسا کر سکتے ہیں بشرطیکہ مقتدیوں کو گراں نہ ہو؟
جواب
حضور اکرم ﷺ کی طرف سے تاکید ہے کہ نماز ہلکی پڑھائی جائے کیونکہ نماز میں بیمار ضعیف، حاجتمند (جس کو جلدی فارغ ہو کر جانا ہے) ہوتے ہیں، البتہ تنہا پڑھے تو جس قدر چاہے طویل پڑھے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔