امام سے پہلے رکوع یا سجدہ
سوال
اگر کوئی امام سے پہلے رکوع یا سجدہ میں چلا جائے تو نماز درست ہوگی یا نہیں؟
جواب
ایسا کرنا مکروہ ہے لیکن اگر اس رکوع وسجدہ میں امام بھی پہنچ گیا تو نماز درست ہو جائے گی، اگر اس مقتدی نے امام کے رکوع یا سجدہ میں پہنچنے سے پہلے سر اٹھالیا، یعنی امام کے ساتھ رکوع وسجدہ میں شرکت بالکل نہیں کی تو اس کی نماز فاسد ہوگئی ” لوركع قبل الامام فلحقه امامه فيه صح ركوعه وكره تحريماً والا لايجزيه الخ در مختار على رد المحتار ج ۱ / ص ۴۸۸ نعمانيه .
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔