سجدہ میں پیر زمین پر ٹیکنا
سوال
سجدہ کی حالت میں اگر دونوں پیر زمین پر سے اٹھ جاویں تو نماز ہوگی یا نہیں؟
جواب
سجدہ کی حالت میں پیروں کو زمین پر رکھنے کے متعلق تین روایتیں ہیں اول یہ کہ دونوں پیر زمین پر رکھنا فرض ہے، دوم یہ کہ ایک کا رکھنا فرض ہے ان دونوں روایتوں کی بناء پر صورت مسئولہ میں سجدہ ادا نہ ہوگا، لہذا نماز صحیح نہ ہوگی، سوم یہ کہ سنت ہے، تو اس روایت کی بناء پر نماز مکروہ ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔