کیا ہر رکعت میں دو سجدے فرض ہیں
سوال
کیا دوسرا سجدہ واجب ہے؟ اگر امام کا ایک سجدہ چھوٹا تو سجدہ سہو واجب ہوگا نیز مقتدی کا ایک سجدہ چھوٹا یعنی امام سجدہ سے کھڑے ہو کر مثلاً امام سورۃ پڑھنے لگا یا مقتدی کا رکوع چھوٹا جب تک امام سجدہ ثانیہ میں پہنچا تو اب مقتدی کیا کرے؟
جواب
ہر رکعت میں دو سجدے فرض ہیں ایک بھی ترک ہو جائے گا، تو نماز صحیح نہیں ہوگی سجدہ سہو کافی نہیں ہوگا جس مقتدی سے شرکت کے بعد رکوع چھوٹ گیا تو وہ رکوع کرنے کے بعد سجدہ میں امام کے ساتھ جا ملے جس سجدہ میں بھی شریک ہو جائے گا درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔