الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تکبیر تحریمہ کہکر رکوع میں چلے جانے سے رکعت مل گئی

سوال

کوئی شخص آیا اس حالت میں کہ امام رکوع میں ہے اب اس شخص نے ہاتھ کانوں تک اٹھا کر تکبیر تحریمہ کہکر فورا رکوع میں چلا گیا ہاتھ ناف پر نہیں باندھے تو کیا اس کی نماز ہوئی یا نہیں؟ بظاہر تو یہ معلوم ہورہا ہے کہ قیام جو فرض ہے، اس کی ادائیگی نہیں ہوئی، نیز پہلی رکعت یا اور کسی رکعت کا سجدہ ثانیہ سہوا ترک ہو گیا تو نماز ہی نہیں ہوگی، یا سجدہ سہو کرنے سے نماز ہو جائے گی؟

جواب

جب تکبیر تحریمہ کھڑے ہو کر کہے پھر رکوع میں گیا تو اس کی شرکت معتبر ہوگئی اگر چہ ہاتھ نہ باندھے ہوں قیام ہو گیا وہ ہاتھ باندھنے پر موقوف نہیں سجدہ ثانیہ سہوا ترک ہو جانے سے سجدہ سہو کافی نہیں سجدہ بھی کرے پھر مؤخر ہو جانے کی وجہ سے سجدہ سہو بھی کرتے ایسا نہیں کیا، تو نماز نہیں ہوئی ہر رکن کا یہی حال ہے کہ اس کے ترک سے نماز نہیں ہوتی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو