پرانی مسجد کا رخ اگر صحیح نہ ہو تو؟
سوال
ہم لوگ ساکنان نکما شاہ قصبہ شیر کوٹ ایک مدت دراز سے اپنی مسجد میں نماز پڑھتے چلے آ رہے ہیں، مسجد بہت پرانی اور ہماری یاد سے پہلے کی ہے، فی الحال یہ بات چلی کہ مسجد کا رخ غلط ہے، بذریعہ قطب نما اس کی جانچ کی گئی تو أصل میں مسجد میں قطب نما کی رو سے ۲ رفٹ کا فرق ہے، مطلب یہ کہ مسجد کا شمالی سرا ۲ / فٹ ۶ رانچ کھیم کی طرف ہونا چاہئے یا پھر دکھنی سرا ۲ فٹ مشرق کی طرف ہونا چاہئے، دریافت طلب یہ ہے کہ ایسی مسجد میں نماز ہوگی یا کہ نہیں، اور جو نمازیں اس میں پڑھی گئی ہیں ان کا حال کیا ہے؟
جواب
اب قطب نما کے ذریعہ وہاں صفوں کے نشان صحیح رخ پر لگا دیے جائیں، اور ان نشانوں کے موافق جماعت کھڑی ہو کر نماز پڑھا کرے۔ تمام مسجد کو توڑنے کی ضرورت نہیں ہے، اور وسعت بھی نہیں ہے۔ جو نمازیں اب تک پڑھی گئی ہیں ان کا اعادہ لازم نہیں ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔