الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عورتوں کے لئے نماز میں قیام کا حکم

سوال

کیا عورتوں کی نماز میں قیام فرض ہے، مرد کی طرح اگر کوئی عورت بیٹھ کر پڑھے بے عذر، تو اس کی نماز ہو جائے گی؟

جواب

فرضیت قیام سے عورتیں مستثنیٰ نہیں بلکہ مرد عورت کا حکم یکساں ہے، جن مسائل میں فرق ہے، ان کو طحطاوی میں بیان کیا گیا ہے، ان میں قیام نہیں ہے، ترک فرض سے جس طرح مرد کی نماز فاسد ہو جاتی ہے، عورت کی بھی فاسد ہو جاتی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو