فرض نماز میں قیام فرض ہے
سوال
نماز کے فرائض میں قیام بھی ہے، جواب طلب امر یہ ہے کہ قیام سے کیا مراد ہے، بہشتی زیور میں لکھا ہے کہ تین بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار قیام فرض ہے، اس سے تو سمجھ میں آتا ہے کہ نماز بیٹھ کر جائز ہی نہیں کیونکہ ایک فرض قیام کی کمی رہ جاتی ہے، اور کسی فرض کے رہنے پر نماز نہیں ہوتی؟
جواب
فرض نماز میں قیام فرض ہے بلا عذر ترک قیام سے نماز فرض ادا نہیں ہوگی۔ نفل میں قیام فرض نہیں وہ بیٹھ کر بھی درست ہے، البتہ بلا عذر بیٹھ کر پڑھنے سے نصف اجر ملتا ہے۔ کذافی البحر الرائق
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔