الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قدیم مسجد کا رخ مکمل صحیح نہیں ہے تو کیا کرے؟

سوال

ہمارے محلہ کی ایک قدیم مسجد ہے جس پر آج تک لکڑی کی چھت تھی، اب اس پر لینٹر ڈلوانے کا پروگرام ہے، مسجد کو جب ناپا گیا تو اس کے اندر تقریباً چھ فٹ کا فرق نکلا، بالکل قبلہ رخ نہیں تھی، یہ فرق بائیں جانب ہے، اب اس صورت میں مسجد کو قبلہ رخ بنانے کے مسجد کو شہید کر کے دوبارہ تعمیر کرائی جائے یا اس صورت پر باقی رکھ کر لینٹر ڈلوایا جائے؟

جواب

نماز تو اتنے فرق سے بھی ادا ہو جاتی ہے۔ تا ہم اس فرق کو نکالنے اور صفوف کا رخ صحیح کرنے کے لئے صفوف کے نشانات کو صحیح کر دینا بھی کافی ہے، تا کہ ان نشانات پر نماز ادا کی جائے، تمام مسجد کو گرانے اور شہید کرنے کی ضرورت نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو