الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اگر سڑک پر نمازی ہوں اور رخ قبلہ سے کچھ پھرا ہوا ہو

سوال

محلہ میں صرف ایک مسجد ہے اور جمعہ کی نماز میں نیز عیدین کی نماز میں بعد پر ہونے مسجد کے دیگر مصلیان سڑک پر نماز بوجہ مجبوری ادا کرتے ہیں، اور سڑک پر نماز پڑھنے کی شکل میں کسی کا رخ قبلہ کی طرف نہیں ہو پاتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ قبلہ تھوڑا سا ٹیڑھا ہے اور سڑک بالکل سیدھی ہے، اور کوئی شکل بھی نہیں ہے، اگر صفیں قبلہ کی شکل میں لے جائیں تو تمام راستہ بند ہو جاتا ہے، اور موٹر وغیرہ سب رُک جاتی ہیں، اس سے بھی ٹریفک والے اعتراض کرتے ہیں تو اس شکل سے ان مجبوریوں کے ساتھ نماز ادا کی جاسکتی ہے کہ نہیں؟

جواب

ہندوستان میں مغرب کی طرف رخ کر کے نماز پڑھی جاتی ہے، معمولی انحراف ہو تو بھی ادا ہو جاتی ہے، اگر شمال یا جنوب کی طرف رخ ہو جائے گا تو نماز نہیں ہوگی اب آپ خود اندازہ کرلیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو