الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کعبہ قبلہ نہیں قبلہ نما ہے

سوال

ایک غیر مسلم نے ہم سے سوال کیا کہ مسلمان سوائے خدا کے اور کسی کی عبادت نہیں کرتا، تو پھر مسلمان کعبہ کے رخ کیوں سجدہ کرتے ہیں، معلوم ہوتا ہے کہ مسلمان کعبہ ہی کی عبادت کرتے ہیں اس کا جواب کیا ہے؟

جواب

سجدہ خدائے وحدہ لا شریک لہ کو ہی کیا جاتا ہے، کعبہ کو ہر گز نہیں کیا جاتا جو شخص کعبہ کو سجدہ کرے اسلام اس کو مشرک قرار دیتا ہے۔ سجدہ کرتے وقت رخ کسی جانب ضرور ہو گا اس کیلئے سمت کعبہ کو تجویز کر دیا گیا، اس کی خصوصیت معلوم کرنا چاہیں تو قبلہ نما مصنفہ حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی کا مطالعہ کریں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو