الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بوقت اقامت نماز کے لیے مقتدی کب کھڑے ہوں

سوال

بوقت اقامت کھڑے ہو کر صف درست کریں یا کہ مقتدی و امام بیٹھے رہیں اور حی علی الصلوۃ پر کھڑے ہوں صحیح : مسئلہ کیا ہے؟ جواب بحوالہ کتب تحریر فرمائیں۔

جواب

تسویہ صفوف کی تاکید کی گئی ہے۔ اگر سب بیٹھے رہیں اور حی علی الصلوۃ پر کھڑے ہوں تو پھر تسویه صفوف نہیں ہو سکے گا۔ خاص کر قد قامت الصلوۃ پر امام صاحب نماز شروع کر دیں جیسا کہ اس کو بھی آداب صلاۃ میں شمار کیا گیا ہے۔ طحطاوی میں ہے کہ حی علی الصلوۃ (یاحی علی الفلاح) پر کھڑے ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس کے بعد تک نہ بیٹھا رہے اگر شروع اقامت پر کھڑا ہو جائے تب بھی مضائقہ نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو