مقتدیوں کا حی علی الصلوۃ پر کھڑا ہونا
سوال
اقامت جب کہی جائے تو امام اور مقتدیوں کو کب کھڑے ہو جانا چاہئے۔
جواب
اگر امام پہلے سے مصلے کے قریب ہے تو جب مکبر حی علی الصلواۃ کہے امام اور مقتدی سب کھڑے ہو جائیں۔ اگر صفوف کی طرف سے آئے تو جس صف پر پہونچتا جائے اس صف کے نمازی کھڑے ہوتے جائیں یہاں تک کہ جب مصلے پر پہونچے تو سب کھڑے ہو چکے ہوں، اگر سامنے سے آئے تو جیسے ہی امام پر نظر پڑے سب نمازی کھڑے ہو جائیں۔ مصلے تک پہونچنے کا بھی انتظار نہ کریں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔