الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جنت کے پھل میں سے حور کا نکلنا

سوال

بعض مقررین فرماتے ہیں کہ اہل جنت بعض پھلوں کو تراشیں گے تو اس میں سے حور نکلے گی۔ مزید یہ کہ وہ چھلکا حور کا لباس ہو گا۔ کیا یہ صحیح ہے؟ کس حدیث میں اس کا تذکرہ ہے؟ برائے مہربانی حوالہ حدیث و صفحہ کے جواب عنایت فرمائیں۔

جواب

مجھے اس مضمون کی حدیث دیکھنا محفوظ نہیں۔ جن صاحب نے اس کو بیان کیا ہے ان سے حوالہ دریافت کیا جائے۔ قرآن کریم میں یہ البتہ موجود ہے کہ فِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ الْأَنْفُسُ وَتَلَذُّ الْأَعْيُنِ۔ جو کچھ بھی جنت میں خواہش کریں گے وہ ان کے لئے وہاں حاصل ہوگا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو