الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا روزانہ تعلیم کرنا خلاف حدیث تو نہیں؟

سوال

مشکوۃ کے اندرحدیث سے ثابت ہے کہ روزانہ تعلیم نہ کرنا چاہئے۔ایک صحابی جمعرات کے روز تعلیم فرماتے تو اس سے غالباً منع فرمایا گیا۔ اب لوگ ہر روز تعلیم دیتے ہیں، حالانکہ دین کی بات سننے میں جتنی دلچسپی اس وقت تھی اب اس کا عشر عشیر بھی نہیں۔ پھر روزانہ تعلیم کے بارے میں کیا مسئلہ ہے؟

جواب

دین کی ضرورت کا احساس کرایا جائے جس قدر دین سے بے رغبتی ہو اسی قدر تعلیم کی زیادہ ضرورت ہے۔ دینی مدارس قائم کئے جائیں۔ یہاں دارالعلوم دیو بند میں بعد فجر سے تعلیم شروع ہو جاتی ہے، چھٹی کے بعد بھی تعلیم ہوتی ہے، مغرب کے بعد بھی عشاء کے بعد جمعہ کے روز بھی، اصحاب صفہ تو سب کاموں سے فارغ ہو کر دین ہی حاصل کرنے کے لئے خدمت اقدس میں آپڑے تھے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو