سوتے وقت کے اعمال کے سلسلہ میں حضرت علیؓ کی روایت
سوال
حدیث میں ہے کہ حضور اقدس ﷺ نے ایک مرتبہ حضرت علیؓ سے ارشاد فرمایا کہ ہر رات کو پانچ کام کر کے سویا کرو (۱) چار ہزار دینار صدقہ کر کے سویا کرو (۲) ایک قرآن شریف پڑھ کر سویا کرو (۳) جنت کی قیمت دیکر سویا کرو (۴) دولڑنے والوں میں صلح کر کے سویا کرو (۵) ایک حج کر کے سویا کرو حضرت علیؓ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ یہ امر تو محال ہے مجھ سے نہ ہو سکے گا۔ پھر حضور ﷺ نے فرمایا۔ (۱) ایک مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر سویا کرو اس کا ثواب چار ہزار دینار صدقہ کرنے کے برابر ہے۔ (۲)
جواب
صدقہ، تلاوت قرآن کریم، لڑنے والوں میں صلح، حج، درود شریف، استغفار، کلمہ طیبہ، سورۂ فاتحہ، سورہ اخلاص کی فضیلت احادیث میں بہت آئی ہے لیکن یہ پوری روایت اسی ترتیب کے ساتھ میں نے کسی کتاب میں نہیں دیکھی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔