منکر نکیر سے پیشتر مردہ کے پاس رومان فرشتہ کا آنا
سوال
”صبح کا ستارہ کا مصنف لکھتا ہے کہ حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اے ابن سلام منکر نکیر سے پیشتر مردہ کے پاس ایک فرشتہ آتا ہے کہ اس کا منہ سورج کی طرح چمکتا ہے نام اس کا رومان ہے۔ ص ۲۵ کیا یہ صحیح ہے که منکر نکیر سے پہلے رومان نام کا ایک فرشتہ آتا ہے۔ مدلل جواب عنایت فرمائیں۔
جواب
حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت ہے رومان فرشتہ کا منکر نکیر سے پہلے مقابر میں آنا فتاوی حدیثیہ ص ۸ میں بحوالہ قرطبی وغزالی منقول ہے بہشتی زیور ص ۱۵۱ میں صبح کا ستارہ کتاب کے دیکھنے کی ترغیب دی ہے مگر یہ بھی لکھا ہے کہ اس کی روایتیں بہت پکی نہیں ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔