الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حضور اکرم ﷺ کا پیشاب پاک ہے

سوال

ایک عالم صاحب نے اپنے وعظ میں فرمایا۔ کہ حضور اکرم ﷺ نے ایک برتن میں پیشاب کیا اور صحابی کو پھینک دینے کے لئے دیا۔ وہ دوسری جگہ پر جا کر اس کو پی گئے۔ جب واپس آئے تو آپ نے دریافت فرمایا کہ پھینک دیا۔ تو انھوں نے جواب دیا کہ پی گیا میرے پیٹ میں درد تھا وہ ٹھیک ہو گیا۔ اس پر آپ مسکرائے اور کہا اب درد نہیں ہوگا۔ اس بنا پر چند سامعین نے رقعہ دیا کہ آپ نے روایت غلط بیان کی۔ اگر اس قسم کی روایت غیر مسلم کو مل جائے تو وہ اسلام پر سخت اعتراض کر سکتے ہیں کہ ہم کو گائے کا پیشاب پینے پر کیوں بُرا کہا جائے۔

جواب

حضرت نبی کریم تمام مخلوقات میں سب سے زیادہ طاہر اطہر مزکی تھے آپ کی کوئی چیز نجس نہیں نہ دوسرے آدمیوں کو آپ پر قیاس کیا جا سکتا ہے۔ جو روایت آپ نے سوال میں نقل کی ہے وہ شفاء میں موجود ہے۔ یہ کتاب قاضی عیاض کی تصنیف ہے اور معتبر ہے۔ اسی طرح زرقانی کی شرح مواہب لدنیہ اردو شرح شفاء اور شامی در مختار وغیرہ میں بھی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو