الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

لو كان موسیٰ و عیسیٰ حیین کی تحقیق

سوال

یہاں ایک قادیانی مولوی صاحب کی اور پادری صاحب کی بحث چل کر (لوکان موسیٰ و عیسیٰ حیا پر ٹھہر گئی۔ قادیانی مولوی حدیث کی کتب سے یہ الفاظ بتلا دے تو پادری کے جامع مسجد کو پچاس روپیہ دینے پر بات ٹھہری ہے۔ قادیانی مولوی نے لاہور کی لائبریری سے کتب منگا کر بتلانا قبول کیا ہے اور لائبریری کو لکھا ہے مندرجہ ذیل کتب ارسال کرنے کو لکھا ہے اور لکھا ہے کہ یہ حدیث ان کتب میں ہے۔ آپ تحریر فرمائیں کہ یہ کتب حدیث کی کتب ہیں یا نہیں؟ (۱) زرقانی علی مواہب اللدنہ (۲) اليواقيت والجواهر

جواب

(۱) زرقانیؒ مواہب لدنیہ کی شرح ہے۔ حدیث شریف میں ہے۔ (۲) الیواقیت والجواہر میں شیخ اکبر کی فتوحات مکیہ کے مغلق مقامات کو حل کیا گیا ہے۔ روایات حدیث جمع کرنے کا اس میں اہتمام نہیں۔ بلکہ علم الاسرار و علم التصوف کے مضامین کو اس میں بیان کیا ہے۔ (۳) شرح فقہ اکبر علم کلام میں ہے۔ علم حدیث میں نہیں۔ (۴) مدارج السالکین ہمارے پاس موجود نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو