الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جنبی کے لئے مس قرآن کریم

سوال

قرآن مجید کو بغیر وضو چھونا کیسا ہے۔ قرآن مجید میں لا یمسه الا المطهرون ذکر کیا گیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ طاہر لوگ ہی اسے چھو سکتے ہیں نا پاک نہیں اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ نا پاک کا اطلاق جنبی پر ہوتا ہے نہ کہ بے وضو پر کیونکہ دوسرے مقام پر حکم ہے کہ ناپاک لوگ مسجد میں نہ جائیں جس کا مطلب یہ ہے کہ جنبی مسجد میں نہ جائے بے وضو شخص جا سکتا ہے نا پاک کا اطلاق بے وضو شخص پر نہیں ہو گا؟

جواب

نجاست حکمیہ (حدث) کی دو قسمیں ہیں ایک صغری دوسری کبری قرآن پاک کو مس کرنے اور نماز پڑھنے اور طواف کرنے میں ہر دو قسم مانع ہیں اور قرآت قرآن بغیر مس اور دخول مسجد سے صرف دوسری قسم مانع ہے پہلی قسم مانع نہیں۔ اصطلاح شرع میں بے وضو بے غسل دونوں کو نا پاک قرار دیا گیا ہے بے ضو کی ناپاکی حدث اصغر ہے اور بے غسل کی ناپا کی حدث اکبر ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو