الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

آیات اور فوٹو

سوال

بھوپال شہر میں کچھ سال سے دینی کیلنڈر بکتے ہیں اور مفت بھی ملتے ہیں۔ جو اکثر کعبہ شریف یا مدینہ شریف یا قرآن شریف کے ہوتے ہیں۔ اکثر میں قرآن شریف کی آیات بھی ہوتی ہیں اول تو ان کلینڈروں کا ادب و احترام سے رکھنا بھی مشکل ہے اور بھی غم کی بات یہ ہے کہ اکثر مسلمان لوگ کیلنڈر کو کانچ میں جڑوا کر فریم کرا کر گھر میں رکھتے ہیں۔ لیکن قیامت یہ ہے کہ فوٹو یا تصویر کو باقی رکھتے ہیں۔ لیکن آیات قرآن کو کاٹ چھانٹ کر پھینک دیتے ہیں جو سڑکوں۔ گلیوں اور گندی جگہ پھنکے پھرتے ہیں۔

جواب

جس کاغذ پر آیات واحادیث لکھی ہوں اس کا احترام لازم ہے۔ پڑیہ وغیرہ میں استعمال کرنا منع ہے۔ گندی جگہ ڈالنا بالکل جائز نہیں حرام ہے۔ جاندار کا فوٹو زینت کے لئے کمروں میں لٹکانا ناجائز ہے۔ جاندار کا فوٹو اور آیات دونوں ایک جگہ ہوں یہ بھی بے ادبی اور خلاف احترام ہے آیات کو کھرچ کر ضائع کر دینا اور فوٹو کو باقی رکھنا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو