خط میں نبی اکرم ﷺ کا نام مبارک ہو اس کا ادب
سوال
آپ نے میرے ۹۱/۳/۲۴ ھ کے چند سوالات جن کے جوابات اس طرح دئے تھے کہ ایسے اخبارات ورسائل و خطوط جن پر اردو یا کسی زبان میں اللہ اور اس کے حبیب محمد ﷺ اور صحابہ کرام وغیرہ کے نام لکھے ہوں ان کے زمین پر گرنے یاردی والے کو دینے سے بے حرمتی ہوتی ہے اور قرآنی آیات کے اردو ترجمہ کی بھی حرمت مثل آیات کرنی چاہیے اور ایسی چیزوں کو پانی میں وزن دار چیز کے ساتھ چھوڑنا چاہیے۔
جواب
اس میں شک نہیں کہ پریس اور مشین کے رواج عام سے آج کل اسمائے الہیہ و آیات قرآنیہ وغیرہ کا احترام باقی نہیں رہا۔ اخبارات و رسائل میں آیات واحادیث ہوتی ہیں اور وہ ردی اور نالی میں غرض بے ادبی کی جگہ پڑے ہوئے ملتے ہیں۔ حضرت نبی اکرم ﷺ نے جو تبلیغی خطوط کفار و مشرکین کے پاس ارسال فرمائے ان میں اللہ پاک کا نام اور نبی ﷺ کا نام بھی اور کبھی آیات قرآنی کا ہونا بھی ثابت ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔