قرآن کریم کو آلات لہو میں گانا
سوال
قرآن کریم کا عربی الفاظ میں جن الفاظ میں قرآن کریم نازل ہوا ہے یعنی «الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ “ کو گانے کے آلات میں جن آلات میں راگ دیا جاتا ہوسننا وسنا ناجائز ہے یا نہیں؟ اگر نا جائز ہے تو کس حد پر نا جائز ہے حرمت کیسی ہے اور سننے اور سنانے والوں کو شرع شریف کیسا سمجھتی ہے؟ ریڈیو پر قرآن کریم کا عربی الفاظ میں سننا و سنانا کیسا ہے؟
جواب
قرآن کریم کے مبارک عربی الفاظ کو راگ اور گانے کے آلات میں پڑھنا اور سننا جیسے سارنگی، ہارمونیم وغیرہ میں انتہائی بے حرمتی اور توہین ہے۔ شرعاً ہرگز جائز نہیں۔ فقہاء نے بہت سخت حکم لگایا ہے ریڈیو گانے اور راگ کا اصالۃً آلہ نہیں ہے بلکہ خبر کو بہت دور تک پہنچانے کے لئے ایجاد کیا گیا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔