الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قرآن کریم کو گراموفون میں بھرنا اور سننا کیسا ہے

سوال

ایک شخص صاحب حشمت کے مکان میں فوٹو گراف رکھا ہوا ہے اس کے اندر غایت درجہ خوش الحانی کے ساتھ میں کلام پاک کی آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کی تقریر اور اظہار کافی طرز سے بیان کیا جاتا ہے۔ جناب رسول اللہ ﷺ کے اوصاف حمیدہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ کے احوال جائز قصے۔ صوفیاء کرام کی تعریف، خواجہ معین الدین علیہ الرحمہ نے اس باجے کو پسند کیا ہے لہذا اس کا سننا اور مکان کے اندر رکھنا جائز ہے کہ نہیں اگر جائز نہ ہو تو پورا پتہ مع حوالہ حدیث نوشتہ فرما دیں تا کہ اس باجے سے لوگ باز رہیں۔

جواب

فوٹو گراف لہو و لعب کا ایک آلہ ہے جس کے ذریعہ سے عیش پرست دنیا دار دین سے غافل بیکار لوگ اپنا دل بہلاتے اور وقت گزارتے ہیں۔ اس میں گانا بجانا بھی ہوتا ہے فحش اور مذاقیہ غزلیں بھی پڑھی جاتی ہیں قرآن کریم خدائی کلام سب سے زیادہ معزز اور واجب الاحترام ہے اس کا گراموفون میں بھرنا اور سنانا جائز ہے اس سے احتراز لازم ہے اگر قرآن شریف کو آلہ لہو و لعب بنایا جائے تو یہ کلام اللہ کا…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو