بچہ کے منہ میں پستان دینے سے حکم رضاعت
سوال
زید کی والدہ نے کسی وقت ایک دفعہ اپنا پستان بکر کے منہ میں جو کہ اس کا بھتیجا ہے دیا اور فوراً ہی اس عورت کا والد آگیا جس کے منع کرنے سے اس عورت نے اپنا پستان نکال لیا تو کیا اب زید کا نکاح بکر کی لڑکی سے شرعاً ہو سکتا ہے کہ نہیں؟ عورت کے یہ الفاظ ہیں کہ دودھ اس لڑکے کے منہ میں داخل نہیں ہوا۔
جواب
جب کہ دودھ اس کے حلق میں نہیں پہونچا تو اس سے حرمت رضاعت ثابت نہیں ہوئی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔