حرمت رضاعت
سوال
مسماۃ ساجدہ اور مسماۃ صابی دونوں ایک مکان میں رہتی تھیں۔ ساجدہ کے یہاں عبدالرشید اور صابی کے یہاں محمد شریف پیدا ہوئے۔ دونوں لڑکوں کی ولدیت علیحدہ علیحدہ ہے۔ عبدالرشید نے صابی کا دودھ پیا اور محمد شریف نے ساجدہ کا دودھ پیا۔ اس وقت یہ دونوں جوان ہیں اور دونوں کی بالترتیب چھوٹی بہنیں بھی جوان ہیں۔ تو عبدالرشید کا نکاح محمد شریف کی بہن سے اور محمد شریف کا نکاح عبدالرشید کی بہن سے ہو سکتا ہے یا نہیں؟ عبد الرحمن تحصیل اوڑی بارہ مولہ کشمیر
جواب
مسمی عبدالرشید کا نکاح مسماۃ صابی کی کسی لڑکی سے جائز نہیں اور محمد شریف کا نکاح مسماۃ ساجدہ کی کسی لڑکی سے جائز نہیں۔ ہرگز ایسا ارادہ نہ کریں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔