بچہ کے کمزور ہونے کی صورت میں ڈھائی سال دودھ پلانے کی گنجائش
سوال
زید امام ابو حنیفہ کے نزدیک بچہ کو دودھ پلانا دو سال صحیح بتلاتا ہے اور بکر تیس ۳۰ ماہ تک دودھ پلانا صحیح بتلاتا ہے۔ تو امام شافعی کے نزدیک اور امام ابو حنیفہ کے نزدیک کتنے دن دودھ پلانا چاہئیے؟
جواب
فقہ حنفی کی کتابوں میں امام ابو حنیفہ کا مذہب یہی لکھا ہے کہ دودھ پلانے کی اکثر مدت تیس ۳۰ ماہ ہے۔ امام صاحب کے دو اونچے درجہ کے شاگرد امام ابو یوسف اور امام محمد کے نزدیک اور امام شافعی کے نزدیک دو سال ہے اور یہی قول راجح ومختار ہے۔ ہاں اگر بچہ بہت کمزور ہو کچھ اور نہ کھا سکتا ہو تو ایسی ضرورت کے وقت ڈھائی سال کی بھی گنجائش ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔