الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عورت کے زنا سے نکاح ختم نہیں ہوتا

سوال

زید کی بیوی نے بکر کے ساتھ زنا کیا جس کا ثبوت موجود ہے اور دونوں نے اپنے اس فعل بد کا اقرار بھی کیا ہے۔ تو زید کی بیوی نکاح سے خارج ہو گی یا نہیں زید اس کو دوبارہ رکھنے پر تیار ہے۔ شرعی حکم کیا ہے۔ معہ حوالہ معتبر ہ وضاحت فرماویں۔ فقط

جواب

اس حرکت سے نکاح ختم نہیں ہوا زید اگر رکھنا چاہتا ہے تو بیوی سے توبہ واستغفار کرالے اور آئندہ کو اس سے ایسی حرکت نہ کرنے کا عہد لیلے درمختار میں ہے۔ ولا يجب على الزوج تطليق الفاجرة ص ۲۷۴ ج ۵ اور شامی میں ہے۔ والفجور يعم الزنا. وغیرہ اس کے لئے استدلال میں حدیث بھی نقل کی ہے وقد قال صلى الله عليه وسلم لمن زوجته لا ترديد لامس وقد قال إني أحبها استمتع بها. رد المحتارص ۲۷۴ ج ۵

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو