الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ڈاکٹر کے ساتھ خلا ملا کرنے سے نکاح نہیں ٹوٹتا

سوال

اگر کوئی عورت اپنے معالج سے جو کافر بھی ہو خلا ملا پیدا کرے اس سے تخلیہ کرے اس کے ساتھ بالکل بے حجاب ہو جائے اس کے ساتھ خط وکتابت کرے اس کو تحفہ دستیاں کشیدہ نکال کر دے جس میں اپنا اور اس کا نام ایک جگہ کشیدہ میں نکالے۔ تو کیا ان افعال سے نکاح ٹوٹ گیا اور جب نکاح ٹوٹ گیا تو حسب تحریر شاہ عبد القادر صاحب محدث دہلوی بحاشیہ آیت ایک رکوع ایک پارہ پانچ جملہ مہر ساقط نہیں ہوتا ہے۔

جواب

ان افعال کے ناجائز اور گناہ ہونے میں شبہ نہیں مگر ان سے نکاح نہیں ٹوٹتا۔ کذا فی مجموعہ الفتاوی لہذا مہر بھی ساقط نہیں ہوتا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو