ایک مجلس میں متعدد نکاح ہوں تو ان میں افضل کون ہے؟
سوال
تبلیغی اجتماع میں تیس آدمیوں کی شادیاں ہوئیں۔ اس میں بکر نے اپنا نکاح سب سے پہلے پڑھوایا۔ زید نے بکر سے کہا کہ تم نے غلطی کی، اپنا نکاح سب سے بعد میں پڑھواتے۔ سيد القوم خادمهم بکر نے جواب دیا دعوی ایران کا دلیل توران کی۔ جو کچھ کیا بالکل ٹھیک کیا۔ فاستبقوا الخیرات۔ زید کا کہنا کہ غلطی کی درست ہے یا نہیں؟ نیز ان کی دلیل دعوی کے مطابق ہے یا نہیں؟ ایک تو ہے جواز، ایک ہے افضلیت تو اس میں افضل بات کیا ہے؟ نکاح پہلے پڑھوانا یا بعد میں؟
جواب
ضرورت ومصلحت تقدیم میں ہو تو تقدیم افضل ہے۔ تاخیر میں ہو تو تاخیر افضل ہے۔ سید القوم خادمھم یہاں چسپاں نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔