الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

منگنی پر کچھ رقم لینا

سوال

یہاں گاؤں میں رواج ہے کہ لڑکی کی شادی کی جب بات چیت ہوتی ہے تو لڑکے والے آ کر گاؤں کے برادری والوں کو بلاتے ہیں۔ جب سب جمع ہوتے ہیں تو لڑکے والے سے دس پانچ روپیہ خرچ لیتے ہیں۔ اس لئے لیتے ہیں کہ برادری کو بلانے کے لئے حجام جاتا ہے تو اس میں کچھ پیسہ اس کو دیا جاتا ہے اور جو لوگ آتے ہیں ان کی تواضع چائے پان وغیرہ سے کی جاتی ہے۔ تو برادری والوں کا یہ روپیہ لینا جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر اس کو مسجد میں دیدیں تو کیا حکم ہے؟

جواب

لڑکی کی بات چیت پختہ کرنے کے موقعہ پر لڑکے والے سے کچھ رقم لینا کہ نائی کو دی جائے گی اور برادری کو جمع کر کے چائے پان میں خرچ کی جائے گی۔ یہ غلط رسم ہے اس کو ختم کیا جائے۔ نہ نائی کی ضرورت ہے نہ برادری کو جمع کرنے کی۔ بلکہ گھر کے بڑے جس طرح مناسب ہو ایک دو آدمی سے مشورہ کر لیں۔ ایسی جمع کردہ رقم جس سے لی ہے اس کو واپس کر دیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو