شادی، ختنہ میں لڑکے کو سجانا اور پھولوں کا ہار گلے میں ڈالنا
سوال
(۱) شادی یا ختنہ کے موقع پر لڑکے کو سجاتے ہیں یعنی پھول کے ہار گلے یا سر پر سجاتے ہیں اور نقاب ڈالتے ہیں اور کمر میں پٹکہ ڈالتے ہیں تو یہ سب جائز ہے یا نہیں؟ (۲) قدرتی پھولوں کا ہار دلہا کے گلے میں ڈالنا کیسا ہے؟
جواب
(۱) شادی یا ختنہ کی خوشی کے موقع پر اچھے عمدہ کپڑے پہنانا حدود شرع میں رہتے ہوئے درست ہے۔ ہار گلے میں نہ ڈالیں، سہرا بھی نہ باندھیں، نقاب بھی چہرہ پر نہ ڈالیں۔ پٹکہ جو کہ ہندووانہ رسم ہے۔ اس سے بھی پرہیز کریں۔ (۲) وہ بھی گلے میں نہ ڈالیں۔ خوشبو کے لئے اس کو دیدینے میں مضائقہ نہیں
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔