شادی میں سہرا گجرا وغیرہ رسمیں
سوال
شادی کے موقعہ پر نوشہ کے سر پر سہرا باندھنا اور ہاتھوں اور گلے میں گجرے پہنانا اور اس کو سواری پر لے جانا کیسا ہے؟ فقط
جواب
نوشہ کے سہرے اور گجرے وغیرہ اصالۃً ہندوستان کے ہندؤوں کی رسمیں ہیں جو کہ بے علم اور بے عمل اور نو مسلم خاندانوں میں باقی رہ گئی ہیں اور ان کی صحبت سے دوسرے اس قسم کے غیر پابند اور غیر محتاط مسلمانوں میں سرایت کر گئی ہیں۔ اس لئے یہ واجب الترک ہیں۔ ہندوستانی علماء وفقہاء نے ان کو تشبہ کی بناء پر منع فرمایا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔