سہرا باندھنا
سوال
سہرا باندھنا شادی کے موقعہ پر یا غیر شادی کے جائز ہے یا نہیں؟ اثبات ونفی کے دونوں پہلوؤں کو مدلل فرما دیں۔
جواب
سہرا باندھنا اصالۃً ہندوانہ رسم ہے۔ جو کہ ہندوستان کے بے علم یا بے عمل مسلم خاندانوں میں بھی ان کے اختلاط سے باقی رہ گئی۔ اس کو ترک کرنا لازم ہے، ہندوستان کے اکابر علماء حضرت مفتی عزیز الرحمن صاحب، حضرت مفتی کفایت اللہ صاحب، حضرت مولانا خلیل احمد صاحب حضرت مولانا اشرف علی صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ نے حديث ”من تشبه بقوم فهو منهم (رواه ابوداؤد) کی رو سے اس کو منع فرمایا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔