الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جس شادی میں منکرات ہوں اس میں شرکت

سوال

(۱) کسی شادی میں ناچ طوائف، بقال، باجہ کے ساتھ ہو اس میں شرکت کرنا کیسا ہے اگر کسی رشتہ دار کا شامل ہونا ضروری ہے اور وہ محفل ناچ میں شرکت نہ کرے صرف شادی کے دیگر کاروبار میں شامل ہو جاوے کھانے میں شرکت کرے اس کا کیا حکم ہے؟ (۲) اگر کسی شادی میں صرف باجہ ہو اس میں شرکت کرنا کھانے وغیرہ میں شامل ہونا کیسا ہے؟ اگر چہ اس کی نیت باجہ سننے کی نہیں ہے وہ کس طرح شامل ہو سکتا ہے اور اس کھانے میں کچھ حرج ہے یا نہیں؟ اور ان صورتوں میں نکاح جائز مطابق شریعت ہو جاتا ہے یا نہیں؟

جواب

(۱) اگر وہ رشتہ دار ایسا ہے کہ اس کے شریک نہ ہونے سے شادی والوں کو رنج ہوگا اور توقع ہے کہ وہ ناچ گانا وغیرہ بند کر کے اس کو شریک کریں گے یا اس کی شرکت سے دوسروں کو استدلال کا موقع ملے گا اور دوسرے لوگ بھی ان کاموں کو کریں گے تب تو شرکت نا جائز ہے۔ بالکل انکار کردے اور صاف صاف کہدے کہ ان ناجائز چیزوں کو بند کرو تب تو شریک ہوں ورنہ میں شریک نہیں ہوتا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو