الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مروجہ رسوم کی محفل میں نکاح پڑھانا

سوال

جس نکاح میں رسومات بدعیہ ہوں۔ جیسے گانا بج رہا ہو دولہا کے پاس راکھی ہو۔ ہاتھ میں کنگن ہو۔ سر پر سہرا اور چہرہ پر آنچل ڈالا ہو۔ ایسے دولہا کا نکاح پڑھانا خاص کر ایسے شخص کو جو عالم دین ہو۔ لوگوں کو وعظ ونصائح کرتا ہو اور ایسے رسومات مروجہ سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کرتا ہو اور ایسی محفل عقد میں شریک ہونا مسلمانوں کو از روئے شرع جائز ہے یا نہیں؟

جواب

ایسی محفل میں جانا اور نکاح پڑھانا شرعاً ممنوع اور معصیت ہے خاص کر مقتداء کو بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ فلا تقعد بعد الذكرى الآية تاہم جو نکاح پڑھا جائے گا ان قبائح کے باوجود وہ منعقد ہو جائے گا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو