الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

شادی میں باجہ اور اس میں شرکت

سوال

آج کل جیسے شادیاں ہوتی ہیں جن میں باجہ وغیرہ بھی بجاتے ہیں یا یہ کہ وہ ڈھپڑہ وغیرہ بھی بجاتے ہیں۔ ایسی شادی میں شرکت کرنا اور وہاں کھانا وغیرہ کھانا کیسا ہے؟ باجا بجانا جائز ہے یا ناجائز؟ نیز باجا بجانے والے کی روزی کیسی ہے؟ ایک مسجد کے امام صاحب باجا بجانے کی نوکری کو درست بتلاتے ہیں۔ ایسے شخص کو مسجد میں مؤذن بھی رکھ سکتے ہیں یا نہیں جو باجا بجانے والے کے یہاں نوکری باجہ میں شرکت کے لئے رکھتا ہو؟

جواب

باجا بجانا اور بنانا اور اسکی نوکری کرنا سب نا جائز ہے، اسکی آمدنی بھی نا جائز ہے کہ اس شادی میں شرکت بھی منع ہے جس میں باجا بجایا جاتا ہے، وہاں جا کر کھانا کھانا منع ہے۔ جو شخص نا جائز نوکری کرتا ہے اسکو مؤذن بنا کر نہ رکھا جائے۔ ڈھپڑوں کا حکم اتنا شدید نہیں ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو